تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

فیصلوں پرعملدرآمد شروع ، پنجاب سے کالعدم تحریک لبیک کے 800 سے زائد کارکنوں رہا

لاہور : پنجاب سے کالعدم تحریک لبیک کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کردیا گیا ، پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے، جو براہ راست تشدد میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں بڑے فیصلوں پرعملدرآمد شروع ہوگیا ، محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا پنجاب بھر سے کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار 860افرادکو رہا کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کردیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جارہا۔

یاد رہے اسٹیرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سےکالعدم تحریک لبیک کے 800سےزائدکارکنوں کو رہا کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے، جو براہ راست تشدد میں شامل نہیں، رہائی پانیوالے کارکنوں کو نقص امن کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔

اجلاس میں مفرورملزمان،16ایم پی اوکےتحت مقدمات پرغور کیا گیا، شیڈول فور میں مطلوب ملزمان کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا ، کالعدم تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنان پر 22اکتوبر کے بعد مقدمات زیربحث آئے۔

Comments

- Advertisement -