تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان میں کورونا سے متعلق تحقیق میں اہم انکشافات

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیق کے دوسرے مرحلے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا سیروپریویلنس اسٹڈی کامیابی سےمکمل ہوئی، کورونا سیروپریویلنس اسٹڈی10اضلاع میں منعقدہوئی اور اسٹڈی کا دوسرار اؤنڈ گزشتہ ماہ منعقد ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے اسٹڈی ڈبلیو ایچ او کےتعاون سےکی اور دوران تحقیق متفرق شہریوں کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کئےگئے۔ دوران تحقیق کوروناسےمتاثرہ افرادکی شرح معلوم کی گئی،تحقیق میں7 فیصد شہریوں میں کورونا اینٹی باڈیز پائی گئیں۔

اسٹڈی رپورٹ کے مطابق ملک کےشہری اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ زذیادہ ہے جب کہ دیہی اضلاع میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہے، شہری و دیہی اضلاع میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں فرق کم ہو رہا ہے۔

بظاہر کورونا کی علامات نہ رکھنے والے افرادخطرناک ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹےشہروں اور دیہاتوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد بہتر بنانا ہوگا، کورونا پازیٹو کے باوجود بہت سےافرادمیں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، بظاہر کورونا کی علامات نہ رکھنے والے افرادخطرناک ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا اسٹڈی کےنتائج سےمستقبل کی فیصلہ سازی میں مددملےگی، اسٹڈی سے متوقع کوروناویکسین کےاہداف کی نشاندہی میں مددملےگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وبا پھیلنےکےساتھ ساتھ اپناخطرناک اثر بھی دکھا رہی ہے، بہترحالات میں کورونا سےشرح اموات2فیصدسےنیچے اور اب7.5فیصدہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -