این اے 75 ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے۔
ذارئع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کوغائب کیاگیا اور وہ صبح 6بجےواپس آۓ۔ نتائج میں ٹیمپرنگ کاانکشاف سامنےآیاہے۔20 پولنگ اسٹیشنزکےنتائج تبدیل کیےگئے۔ الیکشن کمیشن آئندہ 2روزتک این اے75ڈسکہ سےمتعلق فیصلہ دےگا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈی آراواور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ہے، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔
اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کولاپتہ کر لیا ہے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملےاور پولنگ بیگزٹریس کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔