The news is by your side.

Advertisement

ایس آئی یو کی اہم کامیابی، انتہائی مطلوب بینک ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پارا چنار کے انتہائی مطلوب بینک ڈکیت گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپرہائی پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بینک لاکرز لوٹنے والے سات ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایس آئی یو نے ملزمان کے قبضے سے گاڑی اور بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے۔

سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان براستہ سپرہائی کراچی میں داخل ہورہے تھے اور شہر میں داخل ہوکر بینک لاکرز لوٹنے کا پلان بنا رکھا تھا۔

ایس آئی یو نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان گرفتار ہوئے۔

ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان سے دستی بم پستول اور گولیاں برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔

دوران حراست ملزمان نے انکشاف کیا کہ پارہ چنار بینک لاکر توڑنے والے گینگ سے تعلق ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مختلف علاقوں میں بینک ڈکیتیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں