تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

منفی سوچ رکھنے والے افراد سے بچیں

منفی سوچ رکھنے والے افراد نہ خود کبھی کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو کامیاب ہونے دیتے ہیں۔

ان کی زندگی منفی سوچوں، خیالات اور جذبات سے بھری ہوتی ہے جو ان کی تمام ذہنی و جسمانی توانائی کو کھا جاتی ہے جس کے باعث یہ اپنی زندگی میں کچھ بھی اچھا نہیں کرسکتے۔

یہی نہیں یہ اپنے آس پاس موجود افراد کو بھی اپنی منفیت پرستی کا شکار بناتے ہیں جس کے باعث دیگر افراد بھی ان کے خیالات کی شر انگیزی کے باعث ناکام اور مایوس ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خوشی کو دور کرنے والی 5 عادات

عقلمند افراد کا کہنا ہے کہ اگر آپ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ منفی سوچ رکھنے والے دوست اور احباب سے دور رہیں۔

یہاں ہم آپ کو ایسے افراد میں پائی جانے والی کچھ عادات بتا رہے ہیں۔ اگر آپ کے آس پاس موجود افراد میں سے کسی بھی شخص میں ان میں سے کوئی بھی عادت موجود ہے تو فوری طور پر اس سے دور ہوجائیں، بصورت دیگر زندگی میں ناکام ہونے کے لیے تیار رہیں۔


منفی سوچ رکھنے والے افراد کی عادات

منفی سوچ رکھنے والے افراد کے آس پاس اگر کوئی محنتی شخص کامیابی حاصل کرے اور خوش ہو تو یہ کبھی بھی ان کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے۔

یہ کبھی بھی خود کو غلط نہیں سمجھتے۔ یہ اپنی غلطی ماننے کے بجائے ہمیشہ دوسروں کو الزام دیتے ہیں۔

منفیت پرست افراد مباحثہ کرنے کے بجائے ہمیشہ اپنی رائے کو حرف آخر سمجھتے ہیں اور ہمیشہ بحث جیتنا چاہتے ہیں۔

یہ لوگوں سے مدد اور فوائد حاصل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے، مگر جب ان سے مدد مانگی جائے تو یہ کبھی کسی کے کام نہیں آتے۔

ایسے لوگ بے معنی گپ شپ کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کا موضوع گفتگو دوسرے افراد کی خامیاں اور ناکامیاں ہوتی ہیں۔

ان کی زندگی جذباتیت سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ اپنے جذباتی ڈراموں اور فیصلوں میں آپ کو بھی شامل کر لیتے ہیں۔

منفی سوچ رکھنے والے افراد آس پا موجود افراد کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں اور اگر کوئی ان کی مرضی کے خلاف کچھ کرنا چاہے تو انہیں سخت ناگوار گزرتا ہے۔

کہیں آپ کا شمار بھی منفی سوچ رکھنے والے افراد میں تو نہیں ہوتا؟


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -