تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’یقین تھا فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے‘

زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ یقین تھا کہ فیلڈنگ اچھی تو جیت جائیں گے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ جیت کی خوشی کیسے بیان کروں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بولرز نے ناقاین یقین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔

ان کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں تاہم یقین تھا کہ اگر ہم نے فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔

زمبابوین کرکٹر کا کہنا تھا کہ  میں اپنی کارکردگی پر بس الحمداللہ ہی کہوں گا، گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا۔

واضح رہے کہ زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، سکندر رضا کو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو بھارت دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

زمبابوے تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان بغیر کسی پوائنٹ کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -