تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

بھارتی سکھ نے مسجد کے لیے اپنی زمین عطیہ کردی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سکھ خاندان نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر نگر کے رہائشی سکھ خاندان نے پور قاضی میں اپنی زیر ملکیت زمین مسلمانوں کے نام کرتے ہوئے اس پر مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی۔

رپورٹ کے مطابق سکھ خاندان کے سربراہ پال سنگھ بیدی نے 100 گز زمین کی ملکیت کے کاغذات پور قاضی نگر پنجائیت کے چیئرمین ظہیر فاروقی کے حوالے کیے۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ گرونانک کے جنم والے مہینے میں ہمارے نزدیک اس سے بہتر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا۔ پال سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ زمین عطیہ نہیں کی بلکہ مسلمانوں کی خدمت کا ایک اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی مصنف کا کرتارپور کے تاریخی اقدام پر وزیراعظم سے اظہارتشکر

اُن کا کہنا تھا کہ ’پور قاضی قصبے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، ہم نے سوچا کہ تعمیر کردہ کالونی کے اطراف کوئی مسجد نہیں اس لیے 100 گز زمین نام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہمارے پڑوسی گھر کے قریب مسجد میں آسانی کے ساتھ نماز ادا کرسکیں۔

مسلم رہنما اور پنچائیت کے چیئرمین ظہیر فاروقی کا کہنا تھا کہ پال سنگھ نے مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وہ ہم سب کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں‘۔

ظہیر فاروقی نے بتایا کہ گزشتہ برس پال سنگھ نے اسکول کا فرنیچر خریدنے کے لیے بھی 20 ہزار روپے سے زائد رقم عطیہ کی تھی، اس کے علاوہ وہ نقدی کی صورت میں مدد کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم

اسے بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری کا افتتاح، عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی

یاد رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا جس کے تحت روزانہ سیکڑوں سکھ یاتری بابا گرونانک کے مزار پر حاضری دیتے اور اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، وزیر اعظم کے اس اقدام پر مودی بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -