لاہور: سکھ یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے سپیشل ٹرین کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
سکھ یاتری 14 اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہونے والے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔
واہگہ ریلوے اسٹیشن پرمتروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
سکھ یاتری پاکستان میں 10 روز قیام کریں گے، اس دوران وہ 14 اپریل کو حسن ابدال بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب اور کرتار پور نارووال بھی جائیں گے۔