اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 2 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق اور پاکستان گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداران نے سکھ یاتریوں کا واہگہ ریلوے اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سکھوں کو پاکستان سرکار کی طرف سے ویزا فری بارڈر کراسنگ کی اجازت ہونی چاہیئے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت دیگر تنازعات حل نہیں ہو جاتے، تب تک سکھ یاتریوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ سکھ یاتری پاکستان آ کر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

پاکستان میں 10 روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ لاہور میں گورودوارہ ڈیرہ صاحب، گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سمیت دیگر مذہبی مقامات پر بھی حاضری دینگے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں