The news is by your side.

Advertisement

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے درجنوں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور: درجنوں سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں انہیں پاکستان آ کر کوئی خوف محسوس نہیں ہو رہا۔

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کینیڈا، امریکا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری کا دستہ چھیانوے افراد پر مشتمل ہے۔

لاہور پہنچتے ہی یاتریوں نے حضرت میاں میر دربار پر حاضری دی اور دعا کی۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آکر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ اپنے دوسرے گھر میں آ گئے ہیں۔

پاکستان جب بھی آئے وہ یہاں سے پیار اور محبتیں سمیٹ کر گئے ہیں، انہیں یہاں کوئی خوف محسوس نہیں ہو رہا۔

سکھ یاتری آج رات لاہور میں قیام کے بعد کل ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستان میں پانچ روز تک مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

بھارتی جارحیت اور دراندازی کے باوجود بھارت اور دیگر ملکوں سے آئے سکھوں نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، یاتری اسے اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں