واشنگٹن: سکھ فار جسٹس نے دنیا بھر میں امن قائم کرنے کیلئے صدر ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کیا اور بورڈ آف پیس کا رکن بننے کیلے صدر ٹرمپ کوایک ارب ڈالرز کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس کے دوران سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے امن ریلی نکالی گئی، جس میں عالمی امن کے قیام پر زور دیا گیا۔
سکھ فار جسٹس نے دنیا بھر میں امن کی کوششوں پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےانہیں بورڈ آف پیس کا رکن بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی پیشکش بھی کی۔
تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں بھارتی پنجاب میں خالصتان ریفرنڈم کرائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب ایک “ٹائم بم” بن چکا ہے اور بھارت میں خالصتان ریفرنڈم کے حامیوں کو مبینہ طور پر جعلی مقابلوں اور سخت کارروائیوں کا سامنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ۔بھارت میں گیارہ ہزار سے زائد سکھ نوجوانوں کو گرفتار کر کے ‘گینگسٹر’ قرار دےدیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی حکام کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


