اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

چاندی فراڈ کیس میں مزید افسران معطل

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ چاندی کو تبدیل کرنے کے واقعہ میں ملوث کسٹمز کے مزید افسران کو معطل کردیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق معطل کئے جانے والے افسران میں ایک کلکٹر, ایک ڈپٹی کلکٹر،  ایک اسسٹنٹ کلکٹر اور تین دیگر گریڈ سولہ کے افسران شامل ہیں۔

اس جرم میں ملوث دیگر افرادکو بھی  انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

چاندی فراڈ کے الزام میں دو سرکاری افسران گرفتار

آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تین نئے افسران کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اپنے  پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے کسی بھی عہدے سے قطع نظر، بدعنوانی میں ملوث ہر افسر/اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں