جمعہ, دسمبر 12, 2025
اشتہار

چاندی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

11نومبر 2025: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔

پارسلز کو زیورات/فیشن زیورات ظاہر کیا گیا تھا جو ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام پر بھیجے گئے تھے۔ کراچی میں انٹرنیشنل میل آفس میں سخت نگرانی کے باعث اسمگل شدہ سامان کو ان کی مطلوبہ منزل تک پہنچنے سے پہلے قانون کے مطابق شناخت کر کے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے چاندی کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور  پاکستان بھر میں چاندی اسمگلنگ کے مختلف کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں  بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاندی کی  بھاری مقدار  ضبط کی گئی ہے۔

ایف بی آر ملکی معیشت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ڈاک سمیت کسی بھی ذریعے سے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کے لیے پرعزم ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں