جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

سِم کارڈ فراڈ سے ہوشیار رہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 اگست 2026): آج کل سِم کارڈ کے نام پر بھی فراڈ ہو رہے ہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس جعلسازی سے شہریوں کو ہوشیار کیا ہے۔

آج کل سائبر فراڈ بہت بڑھ گئے ہیں، اور جعلساز مختلف بہانوں، لالچ، جعلی پیغامات کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ ان ہی میں ایک فراڈ سِم کارڈ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بائیومیٹرک معلومات کا غلط استعمال ہونے سے بچائیں۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ فون سِم ہمیشہ موبائل کمپنی کے مجاز فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کریں اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہی سِم آپ کے سامنے فعال ہو گئی ہے۔

پی ٹی اے نے متنبہ کیا ہے کہ شہری مفت منٹس، ڈیٹا یا بیلنس کے لالچ میں سِم کو بعد میں استعمال کرنے کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں