تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

استری کا تلا صاف کرنے کا آسان اور آزمودہ طریقہ

آج کے دور میں استری تبدیل کرنا خاصی مہنگی پڑتی ہے لیکن اب گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ زنگ آلود استری صاف کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

اکثر لوگوں کے گھروں کے میں استری بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے جس کے باعث کا تلہ بہت زیادہ کالا ہوجاتا ہے اور پھر کپڑے بھی خراب ہونے لگتے ہیں، اسی لیے خواتین اسے صاف کرنے کےلیے غلط طریقے استعمال کرتی ہیں اور استری کے تلے کو مزید خراب کردیتی ہیں۔

آئیے ہم آپ کو استری کے کالے تلے کو صاف کرنے کا آسان اور سستہ طریقہ بتاتے ہیں، جو پینا ڈول ایکسٹرا اور پیراسیٹامول کی گولیوں سے ممکن ہے۔

گولیوں سے استری صاف کرنے کےلیے پہلے آپ کو استری آن کرکے تیز گرم کرنی پڑے گی، استری گرم ہونے بعد پینا ڈول یا پیرا سیٹامول کا پورا پتّا کھول کر ایک ایک کرکے گولیاں استری پر اس جگہ رکھیں جہاں جہاں کالے نشانات ہوں اور ٹشو کی مدد سے اسے استری پر رگڑیں یا پھر گولی استری پر رکھ کر چھوڑ دیں اور جب گولی پگھلنے لگیں تو اسے کپڑے سے صاف کریں۔

 

اسی طریقے کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک استری صاف نہ ہوجائے۔

اس طریقے کو اپنانے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ کیسے استری کے تلے سے کالے نشانات صاف ہوں گے۔

اس دوران آپ کو ایک بات کا بیت خیال رکھنا ہے کہ استری تیز گرم ہو، استری ٹھنڈی ہونے کی صورت میں اس کو دوبارہ گرم کرلیں اور اس طریقہ کو استعمال کرتے وقت ٹشو پیپر کو صحیح سے پکڑنے کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ہاتھ بھی جل سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -