اسلام آباد: حکومت نے سگریٹ کے بعد کاربونیٹڈ مشروبات پر بھی گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کاربونیٹڈ مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا، 100 ملٹی ملیٹر مشروب کی بوتل پر 2 روپے تک ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 گرام سے زائد میٹھے 100 ملی لیٹر مشروب پر گناہ ٹیکس لاگو ہوگا، ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کہا گیا ہے کہ کاربونیٹڈ مشروبات سے بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسموکرز پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
اس حوالے سے وزارت صحت کا موقف ہے کہ گناہ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن جائے گا، فلپائن سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس سے ہونے والی آمدن اربوں روپے میں ہوگی، سگریٹ کی فی ڈبیا پر ٹیکس کی شرح 5 تا 15 روپے زیرِ غور ہے۔