site
stats
اے آر وائی خصوصی

سندھ کلچر ڈے، خصوصی تقاریب کا اہتمام

کراچی: سندھ کے تمام اضلاع میں اجرک اور ٹوپی کی قدیم ثقافت کو زندہ رکھنے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہرسال کی طرح امسال بھی 4 دسمبر کو سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منایا جارہا ہے، جس کا مقصد امن و محبت کا فروغ اور سندھی کی ثقافت کو پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام علاقوں اور اضلاع میں سندھی کلچر ڈے کا موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ علاقائی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیے گیے ہیں۔

post-2

سندھ کی حکمراں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر لاہور کے بلاول ہاؤس میں خصوصی طور پر سندھ کلچر ڈے کا اہتمام کرنے کی ہدایات جاری کیں، یوم تاسیس کے پانچواں روز ہونے والی تمام تقریبات میں سندھ کے لوک گیت پیش کیے جبکہ بلاول ہاؤس کو سندھی اجرک سے سجایا گیا۔

post-8

شہر کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں شہریوں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ شہر قائد میں پریس کلب کے باہر اس دن کی مناسبت سے خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں مشاعرہ اور لوک گیت کے علاوہ ثقافتی ڈرامے پیش کیے گیے۔

post-4

دوسری جانب شہری اور دہی سندھ کے عوام آپس میں باہمی اتفاق اور محبت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کو ٹوپی اجرک ڈے کی مبارک باد بھی پیش کررہے ہیں اور سندھ ٹوپی اجرک کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

post-7

کلچر ڈے کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی شخصیات نے اس دن کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارک باد بھی پیش کی۔

post-1

آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اپنے ایک بیان میں سندھ کے باسیوں کو کلچر ڈے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس دن کی مناسبت سے ہونے والی تمام تقاریب کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے‘‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارک باد

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top