The news is by your side.

Advertisement

رمضان میں کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں  35 بچت بازاروں میں آٹا اسٹال لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی میں 35 بچت بازاروں میں آٹا اسٹال لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

بچت بازاروں میں آٹےکےسرکاری اسٹال لگائےجائیں گے، فیصلہ عوام کوریلیف اوررعایتی نرخوں پرآٹافراہمی کیلئے کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سے رابطے کا حکم دے دیا ہے۔

جمعرات سے کراچی ڈویژن کےہرضلع میں 5 بازاروں میں آٹااسٹال لگائےجائیں گے اور بچت بازاروں کا انتخاب پورے ضلع کے شہریوں کی آسانی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ، جس میں شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان کے دوران ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں