ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

سندھ میں ایک دن میں 10 ہزار اساتذہ کے تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 اکتوبر 2025): صوبہ سندھ میں ایک دن میں 10 ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ تناسب، اسکول کی ضرورت اور ویڈ لاک پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلے ہوئے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں تدریسی عمل بحال رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 10490 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں، ایس ٹی آر کے تحت تبادلوں کے سبب 1320 بند اسکول بھی کھل جائیں گے۔

پنشن میں کٹوتی پر ناراض اساتذہ کے احتجاج سے سرکاری اسکولوں میں تدریس ایک ہفتے سے معطل

مذکورہ اسکول استاد کے ریٹائر ہونے یا فوتگی کی وجہ سے بند ہو گئے تھے، اساتذہ طلبہ تناسب تبادلوں کے سبب 1550 اسکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی پوری ہو جائے گی، جب کہ ایک استاد (سنگل ٹیچر) رکھنے والے 1328 اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

ویڈ-لاک بنیادوں پر 1671 اساتذہ کے تبادلے ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 1198 خواتین اساتذہ کے تبادلے کے مسائل کو حل کیا گیا، جب کہ 473 مرد اساتذہ کے مسائل کو بھی حل کیا گیا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں