ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سندھ کے 3 تاریخی قلعے یونیسکو کے ’’عالمی ثقافتی ورثے‘‘ کی فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 مئی 2026): سندھ کے تین تاریخی قلعوں کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ثقافت کے حوالے سے سندھ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ صوبے کے تین تاریخی قلعوں کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق کوٹ ڈیجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ اور عمرکوٹ قلعے کو یونیسکو کی عالمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر ثقافت وسیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے سندھ کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قلعے سندھ کی شاندار تاریخ اور عظیم ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ یونیسکو کی فہرست میں ان قلعوں کی شمولیت بڑی کامیابی اورعالمی سطح پر شناخت کا باعث ہے۔ یہ پیش رفت سندھ کے ورثے کو بین الاقوامی سیاحت کے لیے متعارف کرانے میں اہم ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں سندھ کے مزید تاریخی مقامات کو عالمی فہرست میں شامل کرانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی یونیسیکو نے پاکستان کی خوبصورت ثقافت رکھنے والی وادی کیلاش کو بھی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

یونیسکو نے ’’وادی کیلاش‘‘ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں