کراچی: حکومت سندھ اور کراچی کی شہری حکومت نے کراچی چڑیا گھرکو بہتری تفریحی مقام بنانے کا عزم کر لیا.
تفصیلات کے مطابق آج وزیر بلدیات سندھ اور میئرکراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کی، جس میں چڑیا گھر کی بہتری کے پراجیکٹ سے متعلق اظہار خیال کیا.
وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا کہ اطلاع تھی کام سست روی کا شکار ہے، وسیم اختر اور میں دیکھنے آئے تھے کہ کام کیوں سست روی کا شکار ہے.
انھوں نے کہا کہ تفریحی مقام بنانے کے لئے کام جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کام تیزی سے ہو.
اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ عوام کے لئے سیر وتفریح کے مقامات کی تعمیر کے کی غرض سے مل کر کام کر رہے ہیں، چڑیا گھر کے جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کررہے ہیں.
مزید پڑھیں: ایمپریس مارکیٹ کے بعد کراچی چڑیا گھر کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ
وسیم اختر نے کہا کہ چڑیا گھر میں سیر کے لئے آنے والے عوام کو جلد بہتری نظرآئے گی، ٹیم ورک کے ساتھ چڑیا گھر کی بہتر شکل سامنے لائیں گے.
وسیم اختر نے مزید کہا کہ عوام کےسیر وتفریح کے مقامات کے لئے 200 ملین سے زائد خرچ ہوں گے.