The news is by your side.

Advertisement

اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے کا سندھ اور پنجاب پولیس نے معاہدہ

اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیے اختیارات کو صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ملک و بیرون ملک میں غیر قانونی رقوم کی منتقلی (منی لانڈرنگ) کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کےلیے ایف آئی اے نے سندھ اور پنجاب پولیس سے معاہدے پر دستخط بھی لے لیے ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ہیڈکوارٹر میں اسپیشل اینٹی منی لانڈرنگ ڈیسک بھی قائم کرکے سرکاری محکمے اور ریگولیٹری اداروں کو رجسٹرڈ بھی کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کو تمام سرکاری محکمے اور ریگولیٹری باڈیز سہو لت فراہم کریں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں