The news is by your side.

Advertisement

سندھ اپیکس کمیٹی کااجلاس آج شام 5 بجے ہوگا

کراچی : وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹ ارباب چانڈیو کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کرلیا ہے جس میں امن وامان سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اورٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی سربراہی وزیراعلیٰ سندھ کریں گے جب کہ گورنر سندھ محمد زبیر، ڈی جی رینجرز سعید احمد، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور سیکرٹری وزارتِ داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کمیٹی کو آپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے اور جرائم کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے جب کہ سیکرٹری داخلہ گرفتار مجرموں کےمقدمات اور سینٹرل جیل سے فرار ہونے قیدیوں سے متعلق مفصل رپورٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد و شمار اور حقائق کی روشنی میں سندھ میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں