تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی : سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا اور فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، ، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملٹری گریڈ کا اسلحہ کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023 کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کیلئے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی ، کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔

کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکوں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا، آپریشن میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کرے گا۔

Comments

- Advertisement -