کراچی (11 فروری 2026): سندھ اسمبلی میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور خرید وفروخت پر پابندی کی قرارداد قہقہوں کے ساتھ مسترد کر دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقلیتی رکن انیل کمار نے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اورشراب کی خرید وفروخت پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور شراب خانوں کے تمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔
تاہم قرارداد پر بحث کے بعد یہ قرارداد قہقہوں کے ساتھ مسترد کر دی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ شراب خانوں پر پابندی عائد کرنے سے معاشرے کے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، اس لیے حکومت اس کی حمایت نہیں کر سکتی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


