تازہ ترین

سندھ اسمبلی: تحریک انصاف کے رکن ہیلمٹ پہن کر پہنچ گئے

کراچی: آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن ہیلمٹ پہن کر پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق احتیاط افسوس سے بہتر ہے کہ مقولے پر عمل پیرا تحریک انصاف کے رکن جمال صدیقی نے ہیلمٹ پہن لیا۔

انھوں نے اپنے اقدام پر کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کلثوم چانڈیو نے پی ٹی آئی رکن راجا اظہر کو ہیڈ فون دے مارا تھا، ڈر ہے کوئی اور چیز نہ مار دیں، اس لیے ہیلمنت پہنچ کیا.

اس موقع پر قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری بولیں، آپ اسمبلی میں ہیں موٹربائیک پر نہیں، ایسا کام ہی نہ کریں کہ کوئی خوف ہو.

ایوان میں ہنگامہ آرائی


آج ایک بار پھر سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، ایک دوسرے پر جملے اچھالے گئے، ذاتی حملے کیے گئے.

معاملہ اس وقت بگڑ گیا، جب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ بلاول ’’کہتی ہے‘‘ ہم وزیراعظم کو اسمبلی نہیں آنے دیں گے، ہم کہتے ہیں کہ آپ کے وزیراعلیٰ کو نہیں آنے دیں گے.

سعید آفریدی کے ان الفاظ پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا، ایوان مچھلی بازار بن گیا، پی پی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی.

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ ذاتی حملے کریں گے تو جواب آئے گا. اسپیکر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا.

Comments

- Advertisement -