site
stats
پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اپوزیشن کے شور شرابے میں منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے پھینک دیں اور گو شہلا گو کے نعرے لگائے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایوان سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اپوزیشن کے شور شرابے اور نعروں سے گونجتا رہا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بل پیش کرنے کے لیے کہا جس پر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بل پیش کردیا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود بل منظور کر لیا گیا۔

اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے پھینک دیں اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اپوزیشن کا شور شرابہ بڑھا تو شہلا رضا نے کانوں پر ہیڈ فون لگا لیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی اپوزشین کو خاموش کروانے کی کوشش کی اور اجلاس دس منٹ کے لیے روک دیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کہ قانون کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ دو سو چھپن رول کے مطابق کوئی بھی ماورائے آئین قانون پاس نہیں کیا جاسکتا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابہ نئی بات نہیں۔ ایوان کی کارروائی اکثر ارکان کی آپس میں بحث و تکرار کی نظر ہوجاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top