جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ترقیاتی کام کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے مجھ پر حملہ کیا، شمیم ممتاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے سندھ اسمبلی میں الزام لگایا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی جانب سے دھمکایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اجلاس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ ترقیاتی کام کے دوران ان کے ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والے کارکنان کو کام کرنے سے روک رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

پی پی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ترقیاتی کام کے دوران پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کیا  اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا۔

پی پی رکن اسمبلی کی یہ بات سن کر تحریک انصاف کے رہنما ثمرعلی نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ شمیم ممتاز ان کارکنان کے نام بتائیں ہم ان کے خلاف سخت کارروائی کرینگے، یاد رہے کہ خاتون رکن کےساتھ بد تمیزی کےواقعے پر پی پی قیادت سیخ پا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں