رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ11دسمبرکوسندھ اسمبلی میں ہوگا -
The news is by your side.

Advertisement

رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ11دسمبرکوسندھ اسمبلی میں ہوگا

کراچی: سندھ حکومت نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کے لئے 11 دسمبر کو صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی ایماء پرقانونی ماہرین قرارداد کا متن آئین اور قانون کی روشنی میں تیارکررہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع چارماہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کاروائی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سےاجازت لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ رینجرزکے اختیارات کی مدت 6 دسمبر 2015 کو ختم ہوگئی تھی جس میں توسیع کی سمریوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوارسال کی گئی تھی۔

گزشتہ روز شہرقائد میں امن امان کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کی تھی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں توسیع کردی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں