کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیان پر سندھ بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے دی اور صوبہ سندھ کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس پر معافی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیان پر سندھ بار کونسل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ہڑتال کی کال دے دی۔
سندھ بار کونسل نے مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ سندھ کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس پر معافی کا مطالبہ کردیا۔
رحیم راجپوت وائس چیئرمین اور محمد سعید عباسی،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سندھ بار کونسل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ بار کونسل واضح طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات کو فوری واپس لیں اور غیر ضروری اور قابل اعتراض تبصروں پر معافی مانگیں۔
احتجاج کے لیے سندھ بار کونسل نے یکم اکتوبر کو صوبہ سندھ میں پورے دن کی ہڑتال/تمام عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
سندھ بار نے کہا کہ صوبہ سندھ کے وکلاء سے درخواست ہے کہ وہ فیصلے پر عمل کریں اور یکم عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


