کراچی: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کے لیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس بات کا فیصلہ کراچی میں منعقدہ امن و امان سے متعلق ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی جس کا اطلاق تین روز کے لیے 8 تا 10 محرم الحرام کو ہوگا۔
فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے احکامات اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی جائے گی،مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نفرت انگیز جھنڈے لہرانے، پمفلٹ، سی ڈیز کی ممانعت ہوگی۔
شرکا کے مطابق 9اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش مجاز اتھارٹی کو پیش کی جائے گی۔