منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سندھ کے بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے آئندہ بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ سندھ کا نئے مالی سال کا 30 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیاجائے گا۔

سندھ میں غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1900 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تنخواہوں کیلئے 728 ارب ،پنشن کیلئے 260 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

- Advertisement -

آئندہ بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 959 ارب روپے ہے۔ صحت کے 210 منصوبوں کے لئے 18 ارب رکھنے کی تجویز ہے جب کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 470 منصوبوں کے لئے 24 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

سندھ میں جاری 4249 منصوبوں کے لئے 300 ارب رکھنے اور ضلعی ترقیاتی فنڈز 550 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں