جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

سندھ کابینہ نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 جون 2026): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اہم بجٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی میں ہم عوام کی خدمت کا سفر مسلسل جاری رکھیں گے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ نئے مالی سال میں بھی سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مزید بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کے بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور صوبے سے غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی و انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج سہ پہر سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ کے پاس گزشتہ ایک دہائی سے سندھ کی وزارتِ خزانہ کا قلمدان بھی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں