منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پراپرٹی رجسٹریشن : اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دے دی، جس سے ان کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم منصوبوں اور اصلاحات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ 4.3 ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جائے گی۔

کابینہ نے بورڈ آف ریونیو اور سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان ای اسٹیمپنگ کے لیے 5 سالہ معاہدے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ماہانہ 70 لاکھ روپے سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی، اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے سندھ رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری بھی شامل ہے۔

کابینہ نے ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے اداروں کے لیے سیس کی شرح کم کر کے 0.8 فیصد کرنے کی تجویز کی منظوری دی جبکہ ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے تحت دوبارہ برآمد ہونے والے سامان پر سیس کی مکمل چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سندھ کابینہ نے یہ تمام تجاویز منظور کر کے صوبائی اسمبلی کو ارسال کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں