پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے کابینہ میں ردو بدل کی منظوری کے بعد کل سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت نے کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دیدی ہے، سندھ کابینہ کے کچھ وزرا سے قلمدان واپس لیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اہم وزرا کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے وزرا سے گورنرہاؤس میں حلف لیا جائےگا، وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے اہم وزرا کو پیغام پہنچا دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


