site
stats
سندھ

سندھ حکومت کا 99 ہزارسرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آج سندھ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں سندھ بھرمیں سرکاری ملازمتوں پرسے پابندی ہٹانے کے بعد 99 ہزارملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا،آج کے اجلاس میں 8 نکات پرمشتمل ایجنڈے پرغورکیا جانا تھا تا ہم وزیراعلیٰ سندھ کے دورہ شکارپور پر جانے کے باعث کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کو مختصر کردیا گیا۔

کابینہ میں اجلاس میں سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر سے پابندی اُٹھانے کے بعد صوبے کے مختلف محکموں میں 99 ہزارملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے میرت کو اولین ترجیح پر رکھا جائے گا۔

اجلاس میں مشیر قانون وہاب مرتضی نے اسپیشل سیکیورٹی ڈیوژن اور اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے منظور کابینہ سے منظور شدہ بل پر ترامیم پیش کیں جس پر غور و خوص کو اگلے اجلاس تک معطل کردیا گیا اس کے علاوہ فوڈ اٹھارٹی بل اور احتساب بل کو بھی بھی اگلے اجلاس تک معطل کیا گیا۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ شکارپو میں چیرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ خود کش بمبارکو روکنے والے شہید پولیس اہلکار کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے جائیں گے اور مقامی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کرکے تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top