تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سندھ کابینہ کا اجلاس: رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مںظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی، جس کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی جائے گی، نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد رینجرز 90 دن تک ملزم کو تحویل میں رکھ سکے گی اور کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکے گی۔

سندھ  رینجرز کو خصوصی اختیارات  انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت دیئے گئے جس کا دورانیہ 16 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی ، جس پر تمام کابینہ اراکین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رینجرز کو پولیس کے اختیارات دینے کی منظوری دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد سیکریٹری داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن کے ذریعے وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کراچی میں بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا جو قابل تعریف ہے‘‘۔

وزیراعلیٰ کے اعتراف کے بعد سندھ کابینہ نے رضامندی ظاہر کی اور اسی طرز پر کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی منظوری اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

منظوری کے بعد اب رینجرز کے پاس کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکتی ہے اور ملزم کو تفتیش کے لیے 90 دن تک تحویل میں رکھ سکتی ہے۔

پڑھیں: ’’ اختیارات ختم، چوکیاں خالی، کوئی آپریشن نہیں کرسکتے، سندھ رینجرز ‘‘

مزید پڑھیں: ’’ رینجرز کے پاس چھاپے اور حراست میں رکھنے کے اختیارات موجود ‘‘

 یہ بھی پڑھیں: ’’ سندھ حکومت رینجرز کو گارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، چوہدری نثار ‘‘

یاد رہے رینجرز کے اختیارات 15 اپریل کو ختم ہوئے تھے جس کے بعد اطلاعات تھیں کہ سندھ حکومت رینجرز کو پنجاب کی طرح اختیارات دینے پر غور کررہی ہے، اسی اثناء سیکریٹری داخلہ نے وزیر قانون پنجاب کو خط لکھ کر سمری طلب کی تھی۔

Comments

- Advertisement -