تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب متاثرین کیلیے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلات متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثر فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق و زیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کمشنر آفس نواب شاہ میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارشوں کی شدت کی وجہ سےلوگوں کاکافی زیادہ نقصان ہوا ہے میرے آنے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور ان کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ شہید بے نظیر آباد میں 7 جولائی سے 19 اگست تک 443 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے شہید بے نظیرآباد میں 26342 گھر متاثر ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ نے 48 ریلیف کیمپس قائم کیےجہاں 1336متاثرین کو رکھا گیا ہے شہید بےنظیرآباد میں 205810 ایکڑ پرفصل تباہ ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 60 فیصد غریب خاندانوں کو 25ہزار روپے دیےجائیں گے فصلوں کونقصان ہوا ہے میری کوشش ہوگی کہ ہم اس مشکل وقت میں انکی مددکریں ہماری کوشش ہوگی کہ بجلی کانظام یہاں پربہتررہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر آباد کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے سندھ کےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -