The news is by your side.

Advertisement

ملک کا وہ صوبہ جہاں 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی؟

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورت حال بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6622 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 174 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 4479 ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے آج مزید 105 مریض صحت یاب ہوئے، صحت افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 835 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 174 نئے کیسز میں سے 73 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 37، ملیر 12، جنوبی میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: کرونا اموات میں کمی، کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ

وزیر اعلیٰ ضلع وسطی میں 9، کورنگی 3 اور غربی میں 2 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کرونا کے 20 کرونا مریض ایک روز میں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں