تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سندھ میں‌ کرونا پھر سر اٹھانے لگا، کیسز میں‌ اضافہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر کرونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا کی صورت حال کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 49 شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 289 لوگوں کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 367 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 31 ہزار 404 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثرہ تین مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 439 تک پہنچ گئی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں101مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 704 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 تک پہنچ گئی جن میں سے 5 ہزار 540 متحرک کیسز ہے۔ اگر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 444 مریضوں نے کرونا کو شکست دی جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 950 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -