The news is by your side.

Advertisement

سندھ بھر میں کروناوائرس کی تازہ صورت حال کیا ہے؟

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 146 نئے کیسز سامنے آئے اور اسی دوران 5 ہزار 668نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کرونا صورت کے حوالے سے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ سندھ میں اب تک 10 لاکھ 5 ہزار 994 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، صوبے میں ایک لاکھ 29 ہزار 615 کیس سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 310 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2ہزار409 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاحال ایک لاکھ23ہزار384مریض صحت یاب ہوچکےہیں، اس وقت 3822 مریض زیر علاج ہیں، زیرعلاج میں 3504گھروں میں اور7 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ311مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 157 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 15وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں