The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں مگر مچھ کا بچوں پر حملہ

سکھر: سندھ کے ضلع سکھر میں صالح پٹ کے قریب مگرمچھ نے بچوں پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 4فٹ لمبے مگر مچھ نے نارا کینال کے اطراف کھیلنے والے بچوں پر حملہ کر دیا تاہم خوش قسمتی سےحملےمیں بچے بال بال بچ گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے محفوظ ہیں اور مگرمچھ کوپکڑ کر نارا کینال میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

14اگست کو 8 سالہ بچی خونخوار مگر مچھ کا نوالہ بن گئی تھی۔دل دہلا دینے والا واقعہ صالح پٹ نارا کینال کےکنارے پیش آیا تھا جہاں مگرمچھ 8سال کی بچی کو نگل گیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مگرمچھ کی لمبائی16 فٹ سے بھی زائد تھی اور بچی کو نگلنے کے بعد مگر مچھ پانی میں غائب ہوگیا۔

ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں