تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سندھ کے ڈاکوؤں‌ کی وفاقی وزیر کو دھمکیاں‌

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکوؤں نے وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کو دھمکیاں دی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے محمد میاں سرمرو کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’کچے کے ڈاکو پکڑے جاتے ہیں تو پکے کے ڈاکو دھمکیاں دیتے ہیں‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے پر نیب کے افسران اور ملازمین کو ڈاکوؤں سے دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں، سندھ حکومت کے ڈاکو اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بیان جاری کررہے ہیں،  سندھ میں تمام جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ پی پی کے وزرا ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کے وزرا کرپشن کر کے بلوں میں چھپ جاتے ہیں، جب اُن کے خلاف کارروائی کی جائے تو وہ ڈاکوؤں کے ذریعے دھمکیاں دلواتے ہیں، اب پیپلزپارٹی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آچکا ہے‘۔



انہوں نے  مطالبہ کیا کہ وفاق اس معاملے میں مداخلت کرے اور پاک فوج و رینجرز کی مدد سے سندھ کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرے۔

Comments

- Advertisement -