پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

کراچی : کالجوں کے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرکاری کالجوں کے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، تمام ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر بالخصوص کراچی کے سرکاری کالجوں میں غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

سیکریٹری کالجز سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و غیر تدریسی عملے کی بائیومیٹرک حاضری اور مانیٹرنگ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بائیومیٹرک سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانے اور انتظامی رکاوٹوں کو فوری دور کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار 976 تدریسی اور 5 ہزار 874 غیر تدریسی ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بریفنگ کے دوران میرپورخاص اور سکھر ریجن کے ڈائریکٹرز نے انکشاف کیا کہ کئی اساتذہ اور ملازمین مسلسل غیر حاضر اور مفرور ہیں۔

سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے تمام غیر حاضر اور مفرور اساتذہ و ملازمین کو فوری طور پر شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں اور عادی غیر حاضر افراد کے خلاف سروس رولز کے تحت سخت ترین محکمانہ ایکشن لیا جائے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں