بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

عام تعطیل کا اعلان ! ایک ساتھ 3 چھٹیاں ملیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یوم آزادی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت شہری ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ 14 اگست 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس چھٹی کا اطلاق سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر ہوگا۔

Holiday- All stories related to vacations and holidays

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہنگامی اور ضروری خدمات سرانجام دینے والے ادارے اس چھٹی سے مستثنیٰ ہوں گے اور اپنی خدمات معمول کے مطابق جاری رکھیں گ

چونکہ 14 اگست جمعہ کے روز آ رہا ہے اور اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہیں، اس لیے شہری ایک ساتھ 3 چھٹئیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں