site
stats
پاکستان

سندھ حکومت کا ’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے بھرمیں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار پرعام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ بھرمیں 24 مارچ کو ہولی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔

پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل ماضی میں صرف ہندو برادری کو ہولی کے موقع پرچھٹی دی جاتی تھی۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ قرارداد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پرملک بھرمیں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top