تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

طلبا کی موجیں، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

گرمی کے ستائے طلبا کے لئے خوشخبری، محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں شریک بورڈ سربراہان، سیکرٹری تعلیم اور نجی اسکولوں کے نمائندوں نے محکمہ تعلیم کے فیصلے سے اتفاق کیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق سندھ میں تمام اسکولز یکم جون دو ہزار بائیس سے اکتیس جولائی بائیس تک بند رہیں گے۔شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

عالمی وبا کرونا وائرس پر کنٹرول کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات شیڈول کے تحت کی ہیں ، اس سے قبل سال دوہزار بیس میں کرونا وبا کے آغاز میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کا دورانیہ کم وبیش چار ماہ پر مشتمل تھا۔

سال دوہزار اکیس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کو قبل از وقت دیا گیاتھا۔

Comments