کراچی : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساؤتھ نے اپنی رپورٹ میں محکمہ تعلیم ضلع شرقی کے124ملازمین مفرور قرار دے دیا، مذکورہ رپورٹ سروے کے بعد مرتب کی گئی۔
ڈی ای او ساؤتھ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کے31ملازمین کی ملازمتیں ختم کردی گئیں ہیں، تنخواہ لینے کے باوجود ملازمین اسکولوں سے غیر حاضر تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفرور و برطرف ملازمین میں اساتذہ اور انتظامی عملے کے لوگ شامل ہیں، گزشتہ ماہ اگست میں مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سروے کیا۔
ڈی ای او ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران مذکورہ اساتذہ اور ملازمین بغیر بتائے اسکول سے غیرحاضر پائے گئے، ان ملازمین کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو ارسال کی گئی ہے۔
ڈی ای او ساؤتھ کے مطابق تین دن کے دوران ملازمین نے جواب نہیں دیا، جواب نہ دینے والوں کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے، بعض ملازمین کا انکریمنٹ ختم کرکے صرف نوکری بحال کی گئی، 20افراد نے اپنا جواب جمع کرایا31نے کوئی جواب نہ دیا۔