اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وزیر تعلیم سندھ کا تمام پیپرز میں فیل ہونے والوں کو بھی پاس کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام پیپرز میں فیل ہونے والوں کو بھی پاس کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اعلان کیا تھا یکم سے 8ویں جماعت کو پروموٹ کیا جا رہا ہے،9ویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات پر اسٹیئرنگ کمیٹی نے سفارشات طے کی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 9ویں سے10ویں جماعت کے طالبعلموں کو پروموٹ کیا جائےگا،10ویں جماعت کے طالبعلموں کو 9ویں جماعت کے نتیجے پر پروموٹ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 11ویں جماعت کے طالبعلموں کو بھی پروموٹ کر دیا جائے گا،10ویں اور 12ویں جماعت کے طالبعلموں کو3 فیصدمارکس دے کر پروموٹ کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ 9ویں اور11ویں جماعت کے طالبعلموں کو بھی بغیر پرسنٹیج کے پروموٹ ہوجائے گا،12ویں جماعت کے طالبعلموں کو 11ویں جماعت کے نتیجے پر پروموٹ کیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاق کا فیصلہ تھا 40 فیصد تک پیپرز میں فیل بچوں کو پاس کر دیا جائے گا،وفاق کا فیصلہ تھا 40فیصد سے زائد پیپرز میں فیل بچوں کو پاس نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہم تمام پیپرز میں فیل ہونے والوں کو بھی پاس کردیں گے،پیپرز میں فیل بچوں کو 33 فیصد نمبرز دے کر پاس کر دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز کے بچوں کے لیے بھی یہی فارمولہ اپنایا جائےگا،پاس یا فیل ہونے پر پروموٹ کرنے میں کوئی تفریق نہیں ہوگی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ اس سال کوئی اسپیشل امتحانات نہیں ہوں گے،اس سال جمع شدہ فیس کی بنیاد پر اگلے سال امتحانات لیے جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں