بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

‘پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانا نہیں ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانہ نہیں ہے، چورچورکاشورمچانےوالےروزانہ عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال رہےہیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا پہاڑگرادیا، اب اشیائےخوردونوش،بجلی،ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیرتوانائی سندھ نے مزید کہا کہ عوام حکومت کی نااہلی ،ناکامیوں کا اب مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی، 27 فروری کا مارچ موجودہ حکومت کےظلم کیخلاف آخری کیل ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار سےآئندہ انتخابات میں عوام بدلہ سود سمیت وصول کریں گے۔

گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہو گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں نو روپے تریپن پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ، نئی قیمت ایک سو چون روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں